عمران خان صاحب،اب رونےدھونے کا فائدہ نہیں ہے،مریم نواز

عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے، لیگی نائب صدر
Jan 23, 2022

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے۔

اتوار کو وزیراعظم کی جانب سے عوام سے براہ راست گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں، آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نا ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں بلکہ آپ مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو 4 سال ہو گئے لیکن وہ ابھی تک صرف رو رہے ہیں، عمران خان جن مافیاز کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں وہ ان کے دائیں اور بائیں ہیں۔

Tabool ads will show in this div