پمز اسپتال کے 100سے زائد ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کرونا کاشکار

اسلام آباد کے 11علاقوں میں 50 سے زائد کیسز رپورٹ
Jan 23, 2022
[caption id="attachment_1950441" align="alignnone" width="800"]PIMS Corona Beds Issue Isb Pkg 09-06 فائل فوٹو[/caption]

اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کے 100 سے زائد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کرونا میں مبتلا ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق اسلام آباد کے 11 علاقوں میں کرونا کے 50 سے زائد کیسز ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق 48 گھنٹے میں سب سے زیادہ 131 کیسز ڈی ایچ اے میں رپورٹ ہوئے جبکہ سیکٹر جی10 میں 91، جی6 میں 87 اور بحریہ ٹاؤن میں 81 کیسز رپورٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58ہزار334 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7ہزار586 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 13فیصد رہی۔

کرونا سے 20 افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک ہزار83 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

Tabool ads will show in this div