ایشز سےبڑا پاک بھارت مقابلہ ہوتا ہے،مائیکل وان

وان کا اسٹار اسپورٹس کو دلچسپ انٹرویو
Jan 23, 2022

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ایشز سیریز سے زیادہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز اور دلچسپ ہوتا ہے۔

اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں انگلش ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 'کرکٹ کی دنیا میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز کو روایتی حریفوں کا مقابلہ سمجھا جاتا ہے تاہم میری نظر میں میں پاک بھارت مقابلہ اس سے بڑھ کر ہے'۔

مائیکل وان نے کہا کہ میں پہلے بار روپت شرما کو کسی عالمی ایونٹ میں بھارت کی کپتانی کرتے دیکھنے کا منتظر ہوں، شاید پہلی بار وہ حقیقی دباؤ میں ہوں گے۔

ٹی20ورلڈکپ:پاک بھارت مقابلہ’پاگل کردینے والا ہوتا ہے’،اسٹین

انہوں نے مزید کہا کہ ایشز سیریز کئی سالوں سے یکطرفہ ثابت ہورہی ہے، جہاں آسٹریلیا نے گزشتہ چھ سالوں میں تیسری بار انگلینڈ کو شکست دی جبکہ حالیہ سیریز میں انگلش ٹیم کو 4-0 کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

دوسری جانب بھارت اور پاکستان صرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرتے ہیں۔ آخری بار بھارت اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں مقابلہ ہوا تھا، جہاں پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ مقابلوں روایتی حریف کو شکست دی تھی۔

ٹی20 ورلڈکپ2022:پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنے آگئی

آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے لیے فکسچر کا اعلان کردیا گیا ہے، روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ 23 ​​اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔

Tabool ads will show in this div