لاہور،شوہر نے بیوی اور کم سن بچیوں کوتیل چھڑک کرجلاڈالا

ویب ایڈیٹر:


لاہور : لاہور میں خاتون اور دو کم سن بیٹیوں کو مبینہ طور پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی، متاثرہ خاتون سونیا اور نو سالہ فاطمہ نوے فیصد، جب کہ تین سالہ مریم سو فیصد جل گئی، پولیس کے مطابق جھگڑا طلاق کا تھا، شوہر نے اپنے بڑے بھائی سے مل کر تیل چھڑکا اور آگ لگائی۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا

جیل روڈ پر واقع پلازے کے ایک دفتر میں لگنے والی آگ کے باعث خاتون دو کم سن بچیوں سمیت جھلس گئی۔ تینوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ بچیوں کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ خود سوزی کی کوشش تھا، جس کی وجہ گھریلو ناچاقی تھی۔

موت سے قبل خاتون نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ اس شوہر کے بھائی نے اسے اپنے دفتر  بلا کر بچوں سمیت جلانے کی کوشش کی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کی جائے گی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 9 سالہ فاطمہ اور  تین سالہ مریم کے جسم کا اسی فیصد سے زائد حصہ جل چکا ہے۔ سماء

اور

staff

horse

foes

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div