آزادکشمیر میں زخمی ہونے والا تیندوا دم توڑ گیا

ایکسرے کے مطابق تیندوے کو 12بور کا کارتوس ملا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Cheeta-video-1.mp4"][/video]

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں گزشتہ روز دریا کے قریب زخمی ہونے والے تیندوا اسلام آباد میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

گزشتہ روز محکمہ جنگلی حیات نے تیندوے کو تشویشناک حالت میں مظفرآباد سے اسلام آباد پہنچایا تھا جہاں اس کی جان بچانے کے لیے آپریشن  کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران دم توڑ گیا۔

شکاریوں نے ختم ہوتی نسل کے تیندوے کو گولی مار کر ایکسیڈنٹ کی افواہ پھیلائی تھی۔

زخمی چیتا وادی نیلم ميں نوسیری کے مقام پر دریا کنارے پڑا ملا تھا جہاں مقامی افراد نے اسے باہر نکالا اور مرغیاں کھلانے کی کوشش کی مگر وہ کچھ کھا نہیں سکا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے چيتے کو ابتدائی طبی امداد دی اور علاج کے لیے اسلام آباد پہنچایا۔

اسلام آباد میں ایکسرے کیا گیا تو پتہ چلا کہ تیندوے کو بارہ بور کا کارتوس لگا ہے، طبی ماہرین نے آپریشن کر کے نایاب جانور کی جان بچانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے۔

معالجین کے مطابق تیندوے کے جسم سے چھ چھرے ملے، ریڑھ کی ہڈی میں لگے دو چھروں کی وجہ سے تیندوے کا نچلا دھڑ مفلوج ہو گیا تھا اور وہی اس کی موت کا سبب بن گئے۔

Tabool ads will show in this div