محمد رضوان،آئی سی سی مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان کو سال 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر سے نوازا گیا ہے۔
محمد رضوان نے سال 2021 میں 29 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں 73.66 کی اوسط سے ایک سنچری کی مدد سے ایک ہزار 326 رنز اسکور کیے جبکہ وکٹوں کے پیچھے 24 شکار کیے۔
رضوان،بابر، شاہین آئی سی سی ایوارڈز حاصل کرسکتے ہیں
اسی طرح وکٹ کیپر بلےباز نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن تک رسائی حاصل کی جبکہ ایک سال میں ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
Sheer Consistency, indomitable spirit and some breathtaking knocks 🔥 2021 was memorable for Mohammad Rizwan 👊 More 👉 https://t.co/9guq9xKOod pic.twitter.com/6VZo7aaRIA
— ICC (@ICC) January 23, 2022
رضوان نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف 55 گیندوں میں 6 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 79 رنز ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور پاکستان کی 10 وکٹوں سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔