پی ایس ایل7:بورڈ کو ترانے کیلئے اسپانسر مل گیا

چیئرمین پی سی بی کی خواہش پوری ہوگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کیلئے اسپانسر مل گیا۔

پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والا عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں آفیشل ترانے کو اسپانسر کررہا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت ٹک ٹاک وہ پہلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا جہاں پی ایس ایل 7 کا یہ آفیشل ترانہ سب سے پہلے لانچ کیا جائے گا۔

ترانہ پی ایس ایل 7 کے انعقاد پر شائقین کرکٹ کے جوش و جذبہ کی عکاسی کرتا ہے، جو پاکستان سمیت دنیا بھر کو درپیش کوویڈ 19 کی اس غیرمعمولی صورتحال کے دوران شائقینِ کرکٹ کے لیے تفریح کا باعث بنے گا۔

پی ایس ایل7:آفیشل سانگ مزید تاخیر کا شکار ہونے کاامکان

دوسری جانب گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ عبداللہ صدیقی نے اس ترانے کو کمپوز کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ہمیشہ سے ایک الگ فین بیس رہی ہے، پی ایس ایل کے معیاری ترانوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملتی ہے۔

پی ایس ایل7: ٹائٹل سانگ کون گائے گا؟نام فائنل نہیں ہوا

انہوں نے کہاکہ وہ اس ترانے کو اسپانسر کرنے پر ٹک ٹاک کے مشکور ہیں۔پی ایس ایل نے حال میں ٹک ٹاک کے ساتھ شراکت داری کا 2 سالہ معاہدہ کیا جس سے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

Tabool ads will show in this div