انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہوگا

انڈر 19 ورلڈکپ کے تیسرے کوارٹر فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین میچ سر ووین کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔
قومی ٹیم جیت کی صورت میں سیمی فائنل میں بھارت یا بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی اور ہار کے باعث پاکستان کا ٹورنامنٹ سے سفر تمام ہوجائے گا۔
قومی انڈر 19 ٹیم نے اپنے تینوں گروپ میچز جیت رکھے ہیں، پاکستان نے گزشتہ روز پاپوانیوگنی کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل انڈر 19 ورلڈکپ کے دو گروپ میچز میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 24 جبکہ زمبابوے کو 115 رنز کے طویل مارجن سے شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت ریکارڈ 4 مرتبہ، آسٹریلیا 3، پاکستان 2 جبکہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ایک ایک بار انڈر 19 ورلڈکپ اپنے نام کرچکے ہیں۔ اسی طرح بنگلہ دیش انڈر 19 ورلڈکپ میں دفاعی چیمپیئن ہے۔