حسنین کے بولنگ ایکشن پر سرفراز کا بیان سامنے آگیا

کپتان نے شاہد آفریدی سے امیدیں لگالیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر بیان سامنے آگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان بالر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن بالکل کلیئر ہے، امید ہے وہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی پیش کرے گا۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ سر ووین رچرڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بڑا اہم کردار رہا ، شاہد آفریدی کا ٹیم سے منسلک ہونا خوش آئند ہے کیونکہ اُن کی آمد سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا۔

پی ایس ایل میں غیرملکی کرکٹرز کی شرکت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ جیمز فلکنر کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ لیوک ووڈ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد پاکستان آئیں گے۔

حسنین پر طنز:ہنریکز پر پابندی کا مطالبہ

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں محمد حسنین کا باولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد حسنین کا بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے، جس کی رپورٹ 14 دن میں موصول ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے 21 سالہ فاسٹ بولر اپنے کرکٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیل رہے تھے، حسنین نے بی بی ایل کے رواں سیزن میں 5 میچز کھیل کے 6 کی ایوریج سے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Tabool ads will show in this div