کراچی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

لاک ڈاؤن 2 ہفتے تک جاری رہے گا
Jan 23, 2022
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2505362" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

کراچی کے ضلع وسطی میں اومی کرون وائرس کے متعدد کیسز سامنے آنے پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

ضلع وسطی میں 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ مائیکرو اسمارٹ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں لگایا گیا ہے۔

ان علاقوں میں اجتماعات اور تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقے میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 22 جنوری سے 5 فروری تک لگایا گیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کی شرح ملک کے دیگر شہروں سے مسلسل زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 42 اعشاریہ 31 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 ہزار 689 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 2 ہزار 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب کرونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، کیسز کی شرح بڑھ کر 13 فیصد ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 20 افراد جاں بحق اور 7 ہزار 586 وبا میں مبتلا ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 97 ہو گئی ہے، جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 70ہزار 263 ہے۔ ملک میں 13لاکھ 67 ہزار 605 افراد کرونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 68 ہزار 245 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز 58 ہزار 334 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ملک بھر میں تاحال 2 کروڑ 45 لاکھ 32 ہزار 952 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں کرونا سے متاثر ایک ہزار 83 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے

Tabool ads will show in this div