کوہاٹ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، بچہ زخمی
دھماکا مارٹر گولہ یا بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا، پولیس
کوہاٹ میں بارودی مواد کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور بچہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے گلوتنگی میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑی کے اندر بارودی مواد کا دھماکا ہوا، واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا، میتیں اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا مارٹر گولہ یا بارودی سرنگ پھٹنے کے باعث ہوا، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔