اداکار نسیم وکی اور آغاماجد پر فائرنگ کا مقدمہ درج

فائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو پیش آیا تھا

معروف اداکاروں نسیم وکی اور آغاماجد پر فیصل آباد میں فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ٹی وی اور سٹیج کے نامور مزاحیہ اداکار نسیم وکی اور آغا ماجد جمعرات کی شب سبینہ تھیٹرمیں پرفارمنس کے بعد لاہور جانے کے لئے راجباہ روڈ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی، واقعہ میں دونوں اداکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

نسیم وکی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں تھیٹر محفوظ نہیں اس تاثر کو ختم کرنے کے لئے پرفارم کرنے آیا فائرنگ کرنے والے لوگ کون ہیں نہیں جانتا۔

پولیس کے مطابق اسٹیج اداکاروں پر فائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو پیش آیا تھا۔

سی پی او فیصل آباد مبشر میکن نے اداکار نسیم وکی سے ملاقات کی اور انہیں جلد انصاف کا یقین دلایا۔

دوسری طرف واقعہ کا مقدمہ تھانہ ریل بازار میں درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Tabool ads will show in this div