انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

قومی ٹیم نے ہدف 38 اوورز قبل حاصل کیا
Jan 22, 2022

انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے پاپوانیوگنی کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پورٹ آف اسپین اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاپوانیوگنی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 22.4 اوورز میں 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، حریف ٹیم کے پانچ کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے عباس علی نے 27 جبکہ حسیب اللہ خان نے 18 رنز کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ اوپنر محمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے اپنے پہلے انڈر 19 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں افغانستان کو 24 جبکہ زمبابوے کو 115 رنز کے طویل مارجن سے شکست دی تھی۔

Tabool ads will show in this div