انڈر19 ورلڈکپ: پاپوانیوگنی 50 رنز پر آل آؤٹ

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوا

انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے پاپوانیوگنی کو 50 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

پورٹ آف اسپین اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاپوانیوگنی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، محمد شہزاد نے حریف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

پاپوانیوگنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 22.4 اوورز میں 50 رنز بنائے، حریف ٹیم کے پانچ کھلاڑی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 5 جبکہ احمد خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے اپنے پہلے انڈر 19 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں افغانستان کو 24 جبکہ زمبابوے کو 115 رنز کے طویل مارجن سے شکست دی تھی۔

Tabool ads will show in this div