بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک اور خودکشی

کمرے سے کوئی تحریر نہیں ملی، پولیس

بالی ووڈ کے کوریو گرافر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیسن واٹکنز نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ کے بھائی جیسن نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر جمعرات کے روز خودکشی کی جس کی تصدیق کوریو گرافر ریمو نے خود بھی کی۔

ریمو ڈی سوزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے برادر نسبتی کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم نے ہمارے دل توڑ دیے، امید ہے اب تمھیں وہ سکون مل گیا ہوگا جس کو تم تلاش کرتے تھے‘۔

پولیس کے مطابق جیسن جیسن نے ممبئی کے علاقے اندھیری یمنی نگر میں اپنی رہائش گاہ میں پنکھے سے جھول کر خودکشی کی۔ اوشی وارہ پولیس حکام کے مطابق انہیں دوپہر کے وقت ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد اہلکار مذکورہ گھر پہنچے تو وہاں ایک شخص پنکھے سے جھولتا ہوا پایا گیا۔

پولیس کے مطابق کمرے سے کوئی تحریر نہیں ملی اور نہ ہی اہل خانہ خودکشی کے حوالے سے کچھ زیادہ جانتے ہیں،پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ جیسن خود بھی کوریو گرافر تھے جنہوں نے ریمو کے ساتھ کئی پروجیکٹس میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام بھی کیا ہے۔

Tabool ads will show in this div