سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار، راولپنڈی پولیس

انکے خلاف جعلی پراپرٹی دستاویزات دینے کا الزام ہے
Jan 22, 2022
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_1221177" align="alignnone" width="800"]Mian Ateeq sot 30-07 فائل فوٹو[/caption]

متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر کے خلاف تھانہ گنجمنڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے جس میں انکے خلاف جعلی پراپرٹی دستاویزات دینے کا الزام ہے۔

میاں عتیق اور دیگر کے خلاف مقدمہ جون2021 میں درج ہوا جبکہ تمام ملزمان مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کی درخواست پر لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے سابق سینیٹر کو گرفتار کیا جنہیں اب راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسوئی کے ساتھ حل کیا جائے گا،  پولیس قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div