واٹس ایپ میں جلد 2 نئے زبردست فیچرزکااضافہ

اسکرین شاٹ شیئرکرنااب بہت آسان

واٹس ایپ صارفین اب جلد ہی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے نئے ڈرائنگ ٹولزکا استعمال کرسکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے نئے اپ ڈیٹ میں ڈرائنگ ٹول پیش کیا جارہا ہے، نئے پینسل آئیکون سے امیج اور ویڈیو کو فارورڈ کرنے سے پہلے بدیلی کی جاسکے گی یا ٹیکسٹ لکھا جاسکے گا۔

واٹس ایپ بلٹ ان امیج ایڈیٹر کے لیے دو نئی پنسلوں پر کام کر رہا ہے۔ ایپ کے ذریعہ پہلے سے پیش کردہ پنسلیں صرف رنگوں کی تخصیص کی اجازت دیتی ہیں ، تاہم نئے ٹولز کے ذریعے 3 مختلف سائز میں سے انتخاب کیا جاسکے گا۔

ڈرائنگ ٹول کے علاوہ واٹس ایپ پر 'بلر فیچر' کا بھی اضافی کیا جارہا ہے جس کے تحت صارفین تصویربھیجنے سے قبل اس کے کچھ حصوں کو دھندلا کرسکیں گے۔ بلر امیج ٹول آئی ایس او پرواٹس ایپ کے لیے دستیاب ہوگا جبکہ کمپنی اسے اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا پربھی لانچ کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ بیٹا صارفین کے لیے دو فیچرز متعارف کرائے ہیں جن کی مدد سے کال نوٹیفیکیشنز پر زیادہ کنٹرول کیا جاسکتاہے۔

Tabool ads will show in this div