پی ایس ایل:مارکیٹنگ ٹیم صفر ہے،آفریدی کی تنقید

کوویڈ میں ایونٹ کا انعقاد چیلنج ہوگا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے مارکیٹنگ کی حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

سماء کے پروگرام گیم سیٹ میچ میں سابق آل راؤنڈر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ اور پاکستان سپر لیگ میں ایک فرق ہے وہاں ہائیپ پیدا کی جاتی ہےتاکہ جوش پیدا ہو اور لوگ ٹکٹ خریدیں، مگر اس معاملے میں پی سی بی کی مارکیٹنگ ٹیم صفر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ پی ایس ایل ایک بڑا ایونٹ ہے اور سال صرف ایک بار ہوتا ہے اس لیے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ اس سے پوری دنیا کو یہ پیغام جائے کہ ہم کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔

پی ایس ایل7:کوویڈ پروٹوکولز کیخلاف ورزی پر کیاجرمانہ ہوگا

شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کی مارکیٹنگ ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب آپ ایک برانڈ بنانا چاہتے ہیں، تو آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کے حریف کیا کر رہے ہیں۔ اگر آپ آئی پی ایل کو دیکھیں، وہ ایونٹ سے تین سے چار ماہ قبل پروموشن شروع کر دیتے ہیں جبکہ ہم ایک ہفتہ قبل پروموش کے کام کا آغاز کرتے ہیں۔

دوسری جانب شاہد آفریدی نے اعتراف کیا کہ کہ کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے ایک چیلنج ہے۔

حفیظ نے آفریدی کے بیان کو یکسر مسترد کردیا

واضح رہے کہ سابق کپتان رواں پی ایس ایل سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرینگے جبکہ بطور کرکٹر یہ شاہد آفریدی کا آخری پی ایس ایل سیزن ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے 27 فروری تک بالترتیب کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div