کروناوائرس:مزید12 مریضوں کاانتقال، مجموعی اموات 29 ہزارسےمتجاوز

کرونا کے6 ہزار540 نئے کیسز رپورٹ
Jan 22, 2022

این سی او سی بتایا ہے کہ ملک میں کرونا سے مزید 12 مریض انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار77 ہوگئی۔ ایک روز میں کرونا کے6 ہزار540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اورکرونا کے58 ہزار902 ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق کرونا کے مثبت کیسز کی شرح11.10 فیصد رہی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24گھنٹے کے دوران پنجاب بھر سے 1456 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ4 کرونا مریضوں کی اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرونا وائرس سے لاہور میں 2، راولپنڈی 1 اور ملتان میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔

اس کےعلاوہ لاہور سے کرونا کے 974 مریض رپورٹ ہوئے اورمثبت شرح 12.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی سے 255 مریض رپورٹ ہوئے اور مثبت شرح 13.1 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا  کہ فیصل آباد میں مثبت کیسز کی شرح 8.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

صوبے میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 15،515 ہے۔