داسوواقعہ:ہلاک چینی شہریوں کے لواحقین کےلیےمعاوضہ منظور

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کميٹی کا اجلاس
Jan 21, 2022

وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کميٹی کی اجلاس میں داسوواقعہ میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لواحقین کیلئے معاوضے کی منظوری دیدی گئی۔

داسو ڈیم حملے میں ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کے لواحقین کو ایک کروڑ 16لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

اقتصادی رابطہ کميٹی کی اجلاس میں افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے سمیت افغانستان کو بعض پاکستانی اشیاء مقامی کرنسی میں برآمد کرنے کی بھی  منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئےتھرڈپارٹی کی خدمات لینے اور ایف بی آر کیلئے بھی4ارب روپے کی گرانٹ کی منظور دی گئی۔ مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div