آسٹریلیا کیخلاف سیریز:ٹیسٹ اسکواڈ کی تیاریوں کا پلان تیار

ٹریننگ کا آغاز منگل سے ہوگا
Jan 21, 2022

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ نے تیاریاں شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہفتے لگے گا اور نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کرکٹرز منگل سےٹریننگ شروع کریں گے۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں بلایا جائے گا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ ہمارے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل بڑے نام پاکستان آئیں گے تاہم کچھ کھلاڑیوں شکوک و شبہات میں مبتلا ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ کےبڑے نام پاکستان کا دورہ کرینگے،آسٹریلوی کپتان

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو 24 سال بعد دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے آئے گی۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان سےمتعلق رضوان کا بیان سامنے آگیا

سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تمام ون انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

Tabool ads will show in this div