حسنین پر طنز:ہنریکز پر پابندی کا مطالبہ

سابق آسٹریلوی کرکٹر فاسٹ بولر حق میں بول پڑے
Jan 21, 2022

سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوج نے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین پر طنز کرنے والے موئسس ہنریکز پر پابندی کا مطلبہ کردیا۔

بگ بیش لیگ میچ میں پاکستانی پیسر کے جارحانہ باؤنسر پر آسٹریلوی بیٹر نے چکنگ کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد حسنین کا بالنگ ایکشن رپورٹ ہوا، اس واقعے پر ہنریکز نے حسنین پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ [اچھی تھرو کی ہے] جس پر ردعمل سیتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ فیلڈ میں جو رویہ اختیار کیا گیا وہ ناقابلِ قبول ہے۔

سوشل میڈیا پر آسٹریلوی بیٹر کو سخت تنقید کا سامنا اور پابندی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے جبکہ کرکٹ آسٹریلیا نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

حسنین کا بگ بیش لیگ میں جھگڑا

دوسری جانب بی بی ایل میں بالنگ ایکشن مشکوک ہونے کے بعد محمد حسنین کا بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے، جس کی رپورٹ 14 دن میں موصول ہوگی۔

بگ بیش لیگ:حسنین کابائیو مکینک ٹیسٹ مکمل

یاد رہے کہ پاکستان کے 21 سالہ فاسٹ بولر اپنے کرکٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیل رہے تھے، حسنین نے بی بی ایل کے رواں سیزن میں 5 میچز کھیل کے 6 کی ایوریج سے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Tabool ads will show in this div