لیجنڈز لیگ:شعیب اختر کی شاندار بالنگ

سابق کرکٹرز پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ لیجنڈز لیگ میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک بار پھر بالنگ کا جادو جگایا، ٹی20 کے مختصر فارمیٹ میں راولپنڈی ایکسپریس نے 21 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ مجھے اگلے میچ میں آرام چاہیے، کیونکہ میرے گھٹنوں میں تکلیف ہے۔
لیجنڈز کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاک سری لنکا کھلاڑیوں پر مشتمل ایشیالائنز کی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست ہوگئی۔
“I’m the luckiest guy to be loved by Pakistan, India and Bangladesh.” @shoaib100mph #LegendsLeagueCricket pic.twitter.com/e8eFLuxMjd
— BSports (@BSportsPakistan) January 20, 2022
عمان میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ میں سابق کھلاڑیوں پر مشتمل ایشیالائنز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رنز کا ہدف دیا، ایشیا کی جانب سے اوپل تھرنگا نے 63 جبکہ کپتان مصباح الحق نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔
کیا پاکستانی کھلاڑی لیجنڈز لیگ کھیلیں گے؟
ہدف کے تعاقب میں سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے جارحانہ 80 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انکے بھائی عرفان پٹھان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
Shoaib Akhtar gets his first wicket in Legends League Cricket! 118 KPH pic.twitter.com/PrlYZoJCJm
— AIR (@cricanadian) January 20, 2022
ایشیا لائنز کی ٹیم میں پاکستان کی جانب سے محمد یوسف، شعیب اختر، اظہر محمود، کامران اکمل، محمد حفیظ اور عمر گل شرکت کر رہے ہیں۔