پنجاب پولیس کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

متبادل اکاؤنٹ فراہم کردیا گیا ہے

پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نامعلوم ہیکرز کی جانب سے ہیک کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ڈی ڈی پی آر آفیشل کے نام سے موجود ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نامعلوم ہیکرز نے آج صبح پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت لی جا رہی ہے۔

عوام سے اپیل کرتے ہوئے پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش ہے کہ آفیشل اکاؤنٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div