سیلفی لینے کی کوشش کے دوران لڑکی جاں بحق

پارک کو سیل کردیا گیا
Jan 21, 2022
[video width="640" height="352" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/WhatsApp-Video-2022-01-21-at-9.45.30-AM.mp4"][/video]

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مذکورہ پارک کو سیل کردیا گیا ہے۔

واقعہ گزشتہ روز جمعرات 20 جنوری کو گوجرانوالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں گلشن اقبال پارک میں 20 سالہ لڑکی جھولے سے گر کر جاں بحق ہوئی۔

لڑکی اپنی بہن کے ساتھ پارک آئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق حادثے کے بعد پارک کو سیل کردیا گیا ہے، جب کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔

دنیا کی پہلی سیلفی

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں پہلی سیلفی کب لی گئی ؟ سیلفی کی تاریخ 175 سال پرانی ہے۔ دنیا کی سب سے پہلی سیلفی 175 قبل 1839میں امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں30 سالہ رابرٹ کار نیلیئس نامی فوٹو گرافر نے لی تھی۔ رابرٹ نے اس وقت اپنے والد کی دکان میں خود ہی اپنے چہرے کا پورٹریٹ بنایا اور اس کام کے لیے لینز کیپ کا استعمال کیا۔

سب سے زیادہ سیلفیاں لینے والے ممالک

ایک رپورٹ کے مطابق روس اور امریکا میں اسلحے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے ہلاکتوں کے زیادہ واقعات ہوتے ہیں۔ سیلفی بناتے ہوئے حادثات اب ایک عمومی اور خطرناک رجحان ہے جس کی خبریں ہر دوسرے دن سامنے آتی رہتی ہیں اور یہ پوری دنیا کا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

بھارت

ایک اندازے کے مطابق سال 2011 سے سال 2017 کے دوران بھارت میں سیلفی کے دوران اموات کے 259 واقعات رونما ہوئے۔

یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق سیلفی حادثات میں پہلے نمبر پر بھارت، دوسرے نمبر پر روس، تیسرے پر امریکا اور چوتھے پر پاکستان ہے۔ یہ رپورٹ اکتوبر سال 2019 میں مرتب کی گئی تھی۔

تین بار سے زیادہ سیلفی لینے والا بیمار

ماہرین نفسیات کے مطابق دن میں 3 بار سے زیادہ سیلفی لینے والا اس بیماری میں شدت سے مبتلا ہوتا ہے اور ڈاکٹر کے مطابق اس بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے۔