کراچی:گرد آلود تیز ہوائیں،زیرتعمیر دیواریں گرنے سے2 افرادجاں بحق

ہواکی رفتار60کلومیٹرفی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Wind-Sign-Board-Khi-Vo-21-01.mp4"][/video]

کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے شہر میں سردی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جنوب مغرب سے ہوائیں 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ میٹ آفس کے مطابق شہر میں 63 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل سکتے ہیں۔

کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ آج رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ گرد آلود ہوائیں چلنے سے متعدد علاقوں میں حد نگاہ صفر رہ گئی۔ اس دوران موٹر سائیکل سواروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں جمعہ کی دوپہر چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث شیر شاہ اور نارتھ ناظم آباد میں زیر تعمیر دیواریں گر گئیں، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی شناخت نہ ہوسکی۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں سے پرانے درخت اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سائن بورڈز، درخت اور خستہ حال عمارتوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

میٹ آفس کے مطابق سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑے گی۔ محکمے نے شہر میں سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 22 سے 27 جنوری تک موسم سرد رہے گا۔

نیا سسٹم داخل

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسم سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، جس سے چمن شہر میں موسلا دھار بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے کو ئٹہ کے علاوہ مستونگ، قلات، پشین، قلعہ عبدا للہ و قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بھی مطلع ابرآلود ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ دیگر مختلف علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ژوب میں ایک، پنجگور میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ خضداراور سبی میں سات ، اورماڑہ میں 13، لسبیلہ میں 14ڈگری سینٹی گریڈ تربت میں 15 اور گوادر میں 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔

اس کے علاوہ چمن، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، قلعہ عبداللہ ، ہرنائی، شاہرگ میں موسلادھار بارش کے سبب ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

دیگر علاقوں کا موسم

جمعه کے روز میٹ آفس کی جانب سے خیبرپختونخوا، پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری جب کہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

جمعہ کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کی چھائی رہی۔

Tabool ads will show in this div