ویڈیو: چاند کی روشنی میں مغلیہ دور کا جنم

قلعے کی راہداریوں میں ماضی ٹہلتا ہوا نظر آتا ہے
Jan 20, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/Mughal-Era-Memories-Lhr-Pkg-19-01.mp4"][/video]

رات کے پچھلے پہر جب شہر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے اور قلعہ پر اک سحر چھا جاتا ہے پھر حال سے ماضی کا سفر شروع ہوتا ہے۔

رات کی تاریکی میں روشنیوں سے جگمگاتا لاہور کا شاہی قلعہ، جہاں چاند کی روشنی میں مغلیہ دور جنم لیتا ہے، جہاں شاہی دربان مخصوص لباس، ہم آواز، گھنٹی بجاکر مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں۔

مہمانوں کو قلعے کی سیر کی اجازت ایک مخصوص انداز میں دی جاتی ہے، قلعے کے درو دیوار اپنے چاہنے والوں کو دیکھ کر مزید روشن ہو جاتے ہیں۔

قلعے کی راہداریوں میں ماضی ٹہلتا ہوا نظر آتا ہے، کتھک ڈانس کے بعد چوبدار، سپہ سالار اور دربان بادشاہ سلامت کے تمام مہمانوں کو الواداع کہتے ہیں یوں تاریخ ایک بار پھر سے خود کو دہرانے کے عمل سے گزرتی ہے۔

تاریخی ٹوور ابتدائی طور پر فری جبکہ آئندہ ماہ سے بادشاہ کی سلطنت میں داخل ہونے کے لئے ہر خاص و عام کو شاہی خزانے میں معمولی نذرانہ ادا کرنا ہوگا۔

شاہی قلعہ ماضی میں ہی نہیں بلکہ حال میں بھی شائقین فن کی توجہ کا مرکز ہے جہاں ہر رات تاریخ کو زندہ کیا جاتا ہے۔

Tabool ads will show in this div