الطاف حسین سےاظہاریکجہتی،متحدہ کی آج کراچی میں ریلی،انتظامات مکمل

اسٹاف رپورٹ


کراچی : ایم کیو ایم  کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے تبت سینٹر پر ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

شہر قائد میں جگہ جگہ ایم کیو ایم کے پرچموں کی بہار آگئی، سڑکوں اور چوراہوں پر الطاف حسین کی بڑی بڑی تصاویر اور بینرز  آویزاں کردیئے گئے ہیں۔ ایم کیو ایم اپنے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ریلی نکالئے گی۔ ریلی کیلئے ایم کیو ایم کے کارکنوں میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ وہ رات گئے تک ٹولیوں کی شکل میں تبت سینٹر آتے رہے۔

فاروق ستار سمیت مختلف رہنما بھی تبت سینٹر پہنچے اور چراغ روشن کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج کراچی کے عوام  الطاف حسین سے بھرپور محبت  اور یکجہتی کااظہار کریں گے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اُوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے الطاف حسین کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا، عوام بھی متحد ہوکر پیغام دیں کہ الطاف حسین کےخلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔ سماء

burger

آج

مکمل

galaxy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div