نارملسی انڈيکس: پاکستان امريکا اور چين سے بھی آگےنکل گيا

حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالسياں رنگ لے آئيں
Jan 20, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/SM-ECONOMIST-NORMALCY-INDEX-PKG-20-01-Zaki.mp4"][/video]

برطانوی جريدے دی اکنامسٹ کے تيسرے نارملسی انڈيکس کے مطابق پاکستان دنيا کا دوسرا ايسا ملک ہے جہاں معمولات زندگی کورونا وبا سے پہلے والی سطح پر پہنچ چکے ہيں۔

حکومت کی کرونا سے نمٹنے کی پالسياں رنگ لے آئی، پاکستان کرونا وبا کے بعد معمول کی زندگی بحال کرنے ميں پاکستان امريکا، چين، برطانيہ اور فرانس سے بھی آگے نکل گيا۔ دی اکناموسٹ نے 50ملکوں کی جاری موازنہ رپورٹ کے مطابق پاکستان دوسرے نمبر پر آيا۔

رپورٹ جنوری 2021 سے جنوری 2022 تک کے ڈيٹا پرتيارکی گئی ہے جس میں لوگوں کے باہر نکلنے کے دورانيے، دکانوں پر آمدورفت، پبلک ٹرانسپورٹ ميں سفر، دفاتر ميں حاضری اور ديگر معمولات کا جائزہ ليا گيا۔

رپورٹ کے مطابق چين اور نيوزی لينڈ ميں معمول کی زندگی بحال ہونے کے بعد دوبارہ پابنديوں سے انڈيکس ميں کمی ہوئی۔ سابق وزيرخزانہ سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی صورتحال کو بہترين انداز ميں ہينڈل کيا۔

وفاقی وزير اسد عمر نے برطانوی جريدے کی رپورٹ پراطمينان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے جائزے ميں تيسرے جبکہ دوسرے جائزے ميں پہلے نمبر پرتھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو تين جائزوں ميں ٹاپ تھری ميں رہا۔

Tabool ads will show in this div