لاہور دھماکا: کراچی سےآئی فیملی کا9سالہ بچہ بھی جاں بحق
ابصار کی تدفین کشمیر میں کریں گے، ماموں
لاہور دھماکے میں 9سالہ ابصار بھی جاں بحق ہوگیا جس کی فیملی کراچی سے لاہور گھومنے آئے تھی، بچے کے والدین بھی زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ جاں بحق بچے کے چاچا کا کہنا تھا کہ ہم شاپنگ کرنے انارکلی آئے تھے اور ہم نے آج لاہور سے کراچی جانا تھا۔
جاں بحق بچے کے ماموں کا کہنا تھا کہ ابصار کی تدفین کشمیر میں کریں گے کیونکہ وہ رہی رہتا تھا، پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروانا چاہتے۔