ملک میں دہشتگردی کا خطرہ موجود تھا، وزیرداخلہ

زخمی افراد کی صحت یابی کےلیے دعاگو ہوں، شیخ رشید
Jan 20, 2022

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں ریڈ الرٹ جاری اور دہشتگردی کا خطرہ موجود تھا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر بڑے شہروں پشاور،کراچی اور اسلام آباد میں بھی ٹھریٹ موجود ہیں، کوشش ہے کہ دوبارہ کوئی ایسا واقعہ نہ ہو۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی امن واستحکام خراب کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، لاہور دھماکے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تفصیلات لیکر جلد میڈیا کو آگاہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز اور ایف سی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کےلیے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ آج دوپہر کو لاہور میں ہونے والے دھماکے میں اب تک کے اطلاعات کے مطابق دو افراد جاں بحق اور 26 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو  حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق نئی انار کلی پان منڈی کے قریب ایک پرائز بانڈ والی دکان کے قریب دھماکے کا واقعہ پیش آیا، دھماکے کے باعث متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Tabool ads will show in this div