اسلام آباد: سرکاری تعلیمی اداروں میں اسکول بیگ لانے کی جھنجھٹ ختم

نئے تعلیمی سال میں یہ سسٹم لایا جائے گا
[caption id="attachment_2439678" align="alignnone" width="800"]School Bags Weight Children Day Isb Pkg 20-11 فائل فوٹو[/caption]

اسلام آباد کے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اسکول بیگ لانے کی جھنجھٹ ختم کر دی گئی۔

ایک تقریب سے خطاب میں ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات اکرام علی ملک نے اعلان کیا کہ پرائمری کلاسز تک کے بچے اسکول بیگ نہیں لائیں گے۔

ڈی جی کا کہنا تھا کہ نئے تعلیمی سال میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں یہ سسٹم لائیں گے، جس کے تحت کتابوں کا ایک سیٹ گھر اور ایک اسکول میں رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ بچوں کے لیے اسکول بیگ کندھے پر اٹھا کر تعلیمی اداروں میں لیکر جانا ایک مشکل کام تصور کیا جاتا ہے اور اسکی وجہ سے بچوں کو پھٹوں میں شکایت بھی رہتی ہے۔

Tabool ads will show in this div