حکمراں جماعت کے رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا

ملکی سیاسی صورت حال پر بھی غور ہوگا
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2502252" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں فوجداری نظام انصاف اصلاحات کا اجلاس بھی ہوا تھا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کو حکومت کی فوجداری نظام انصاف میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ حکومت قانون میں پہلی بار بڑی تبدیلیاں لارہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اتفاقِ رائے سے فیصلہ سازی کی گئی ہے، نئے نظام میں ایف آئی آر کی ڈیجیٹلائزیشن، ٹرائل کا طریقہ کار شامل ہوگا۔

Tabool ads will show in this div