شرمیلافاروقی کی جانب سےکارروائی کی دھکمی پر نادیہ خان کاردعمل

جس کو سائبر کرائم جانا ہے بے شک جائے،ناديہ خان

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/sharmila-farroqui.mp4"][/video]

پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یپلزپارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کی جانب سے ان کی والدہ سے میک اپ سے متعلق سوال کرنے پر سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نادیہ خان شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کا اتنا حسین میک اپ کون کرتا ہے؟

انیسہ فاروقی نے بتایا کہ میک اپ وہ خود کرتی ہیں، بچپن سے ہی جیولری پہننے اور ڈریسنگ کا شوق تھا لیکن میک اپ کرنا انہوں نے شرمیلا سے سیکھا ہے۔

نادیہ خان نے مزید کہا کہ ‘ہاں وہ بھی تو اتنا اچھا میک اپ کرتی ہیں‘۔

وائرل ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے بھی کمنٹ کیا اور کہا کہ نادیہ خان بے شرم خاتون ہیں اور میں ان کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کراؤں گی۔

اس معاملے پر سماء نے ناديہ خان سے رابطہ کيا تو ان کا کہنا تھا کہ جس کو سائبر کرائم جانا ہے بے شک جائے مگر انہوں نے ميک اپ سے متعلق ويڈيو پوسٹ ڈيليٹ کردی ہے تو اب اس پر مزيد بات کرنا مناسب نہيں۔

نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ميں اس پر بات کروں گی تو بات کہيں اور نکل جائے گی۔

Tabool ads will show in this div