پی ایس ایل7:قلندرز کی ٹیم میں کوئی کمزوری نہیں،شاہین

اس سیزن میں اچھے کھیل کامظاہرہ کرینگے
Jan 19, 2022

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرینگے۔

سماء ٹی وی کے پروگرام گیم سیٹ میچ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں سیزن میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی کمزوری نہیں ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سیزن میں ہماری ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کریگی۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ کوشش ہوگی رواں سیزن میں مڈل آرڈر میں خامیوں کو دور کریں، ہماری باؤلنگ اچھی ہے۔ بطور کپتان تمام کھلاڑیوں کو متحدد رکھنے کی کوشش کرونگا۔

پی ایس ایل7:زلمی، قلندرز کےاسکواڈ میں ایک ایک تبدیلی

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے 27 فروری تک بالترتیب کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز ایونٹ میں اپنا پہلا میچ دفاعی چیمپئین ملتان سلطانز کیخلاف 29 جنوری کو کھیلے گی۔

پی ایس ایل7:شائقینِ کرکٹ کیلئے بری خبر

دوسری جانب پی ایس ایل کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈز میں ایک ایک کھلاڑی کو تبدیل کیا ہے، قلندرز نے فاسٹ باؤلر میتھیو پوٹس کو پہلے 3 میچوں کے لیے بلے باز ہیری بروک کے جزوی متبادل کے طور پر سائن کیا ہے جبکہ پشاور زلمی نے پیسر عامر خان کے متبادل کے طور پر آرتھوڈوکس اسپنر آرش علی خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

Tabool ads will show in this div