پی ایس ایل7:زلمی، قلندرز کےاسکواڈ میں ایک ایک تبدیلی

ایونٹ کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈز میں ایک ایک کھلاڑی کو تبدیل کردیا۔

قلندرز نے فاسٹ باؤلر میتھیو پوٹس کو پہلے 3 میچوں کے لیے بلے باز ہیری بروک کے جزوی متبادل کے طور پر سائن کیا ہے جبکہ پشاور زلمی نے پیسر عامر خان کے متبادل کے طور پر آرتھوڈوکس اسپنر آرش علی خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔زلمی کے نوجوان بولر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

دونوں تبدیلیوں کی منظوری ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دی ہے، جس کی صدارت ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکر خان، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان اور سمیر کھوسہ شامل ہیں۔

دوسری جانب این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

پی ایس ایل7:شائقینِ کرکٹ کیلئے بری خبر

فیصلے کے مطابق کراچی میں شیڈول ہر میچ میں تقریباَ 8 ہزار تماشائیوں کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم ان تمام تماشائیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنائےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔

Tabool ads will show in this div