پی ایس ایل7:شائقینِ کرکٹ کیلئے بری خبر

پچیس فیصد تماشائیوں کواسٹیڈیم داخلے کی اجازت
فوٹو: ٹوئٹر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی منظوری دے دی ہے۔ لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

فیصلے کے مطابق کراچی میں شیڈول ہر میچ میں تقریباَ 8 ہزار تماشائیوں کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم ان تمام تماشائیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے سخت کوویڈ 19 پروٹوکولز بنائےگئے ہیں، جو مندرجہ ذیل ہیں

بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل کوویڈ 19 ویکسین ہونا لازمی ہوگا۔

اسٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

اسٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سےمسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔

این سی او سی کی جانب سے کوویڈ 19 سے متعلق جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کھیل کے کسی بھی ایونٹ کی حقیقی روح اس کے تماشائی ہوتے ہیں اور اس پس منظر میں وہ اب ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے کراچی میں کھیلے جانے والے ہر میچ میں 25 فیصد تماشائیوں کی آمد کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔

پی ایس ایل7:شائقین سےمتعلق فیصلہ نہ ہوسکا

سلمان نصیر نے کہا کہ پی سی بی ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اسے شائقین کرکٹ کی صحت اور حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں کا مکمل ادراک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ این سی او کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گےتاہم اس سلسلے میں انہیں تماشائیوں کی جانب سے بھی غیر مشروط تعاون کی ضرورت ہوگی تاکہ وہ ایک محفوظ ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہوسکیں۔

پی ایس ایل7:شائقین ‘ہمارے ہیروز’ کی نامزدگیوں میں حصہ لیں گے

ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 27 فروری تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں تماشائیوں کی تعداد سے متعلق فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div