گلوکارہ آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ نکلیں،بینک اکاونٹس منجمد

ایف بی آر نےگاڑیاں ضبط کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے

ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے 3 سال کے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لئے اُن کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کردیئے۔

ذرائع کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے بنک اکاونٹس سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر اکاونٹس پہلے خالی کردیئے تھے۔

ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاونٹس سے ریکوری نہ ہو سکی جس کے بعد ایف بی آر نے معروف گلوکار آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کررکھی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے 8 کروڑ کی نادہندہ ہیں، انہوں نے سال 2018، 2019 اور 2020 کے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ جس کی وصولی کے لئے ایف بی آر نے نوٹس جاری کیا۔

ٹیکس وصولی کے لیے گلوکارہ کے تمام اکاونٹس منجمد کیے گئے تاہم ریکوری نہ ہوسکی۔

دوسری جانب ایف بی آر نے معروف گلوکار آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کررکھی ہے۔

Tabool ads will show in this div