پائلٹ نےبرفانی طوفان کی زدمیں آنے والے طیارے کوبحفاظت رن وے پراتارلیا

طیارہ اور مسافر عملے سمیت محفوظ
Jan 19, 2022
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2501727" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں برفباری کے باعث پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیا، تاہم کپتان نے حاضر دماغی اور مہارت سے طیارہ باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ بوئنگ 777 طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ شدید برفباری شروع ہوگئی، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر عملے نے جدید مشینری سے رن وے کو کلیئر کیا۔

قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے797 مسافروں کو لے کر لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کی تعریف کی۔ ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ سے بھی اظہار تشکر کیا۔