ویڈیو: ماں اور بچوں کاقتل، فوٹیجزکی مدد سےمشتبہ گاڑی کی نشاندہی کرلی
ڈاکٹر ناہید کےگھر کے باہر رات 12:47منٹ پر کار آئی
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ماں اور تین بچوں کے قتل کی واردات ميں دو فوٹيجز کی مدد سے پوليس نے مشتبہ گاڑی کی نشاندہی کرلی۔
ڈاکٹر ناہید کے گھر کے باہر رات 12:47 منٹ پر کار آئی، گاڑی کے بائیں جانب سے نامعلوم ملزم اترا اور گھر ميں داخل ہوا، مشکوک گاڑی گھر کے باہر تقریبا دو گھنٹے کھڑی رہی۔