حفیظ نے آفریدی کے بیان کو یکسر مسترد کردیا

ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں تھا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سابق کپتان شاہد آفریدی کے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو یکسر مسترد کردیا۔

محمد حفیظ نے کرکٹ پاکستان کو دئیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ میرا کیرئیر ختم کرنے کا فیصلہ ذاتی تھا اور میں اپنے کیریئر سے بہت خوش ہوں، میں نے دیانتداری کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی اور میرے کیرئیر کے ساتھ کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں ہے جس پر مجھے ہمیشہ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں تھے۔

محمدحفیظ انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرہوگئے

گزشتہ ہفتے سماء ٹی وی کو دیئے گئے اپنے انٹڑویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت کا فقدان ہے، حفیظ کے بیان اور انکی باڈی لینگویج سے واضح تھا کہ وہ جلد چھوڑنے کے بجائے پاکستان کے لیےکرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر آفریدی بھی بول اٹھے

یاد رہے کہ حفیظ نے دو ہفتے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Tabool ads will show in this div