بگ بیش لیگ:حسنین کابائیو مکینک ٹیسٹ مکمل

ایکشن بی بی ایل میچ کےدوران رپورٹ ہوا تھا

بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں بالنگ ایکشن مشکوک ہونے پر محمد حسنین کا بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔

بی بی ایل کے پہلے سیزن میں تباہ کن آغاز کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کا گزشتہ روز امپائرز کی جانب بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔

نوجوان فاسٹ بولر نے تین گھنٹے لمز یونیورسٹی میں قائم بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ دیا، جس کی رپورٹ 14 دن میں موصول ہوگی۔

حسنین کا بگ بیش لیگ میں جھگڑا

پاکستان کے 21 سالہ فاسٹ بولر اپنے کرکٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ بگ بیش لیگ کھیل رہے تھے، حسنین نے بی بی ایل کے رواں سیزن میں 5 میچز کھیل کے 6 کی ایوریج سے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بگ بیش لیگ: محمد حسنین کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

یاد رہے کہ سڈنی سکسرز کیخلاف گزشتہ میچ کے دوران محمد حسنین کی ایک باؤنسر کے بعد موسز ہینریکس نے انہیں طنزیہ انداز میں کہا تھا ’نائس تھرو میٹ‘، تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کے بولنگ ایکشن کی طرف امپائرز کی توجہ کس نے دلوائی۔

Tabool ads will show in this div