جولائی تا دسمبر ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

عالمی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی مانگ بڑھ گئی، ماہرین
Jan 19, 2022

جولائی تا دسمبر ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مالی سال 22-2021 کی پہلی ششماہی میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا دسمبر 2021-22 ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 9 ارب 38 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 7 ارب 44 کروڑ ڈالر تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، کیونکہ پاکستان کا شمار ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے لہذا ٹیکسٹائل کی برآمدات پچھلے چھ ماہ سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی نسبت ٹیکسٹائل برآمدات میں 1 ارب 93 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا جبکہ سال 2018-19 کے مقابلے میں پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 2.73 ارب ڈالر بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں سوتی دھاگہ، کپڑے، ریڈی میڈ گارمنٹس سمیت دیگر مصنوعات کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا۔ اسی طرح چاول، مچھلی، پھل، سبزیوں، تمباکو، قالین، کھیلوں کے سامان، چمڑے کی مصنوعات، کیمکلز اور آٹو پارٹس کی برآمد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Tabool ads will show in this div