وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کرونا وائرس میں مبتلا

انہوں نے خود کو اسلام آبادمیں قرنطینہ کرلیا
Jan 19, 2022
فائل فوٹو
فائل فوٹو
[caption id="attachment_2501287" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خالد خورشید کی طبیعت بہتر ہے، ایس او پیز کے تحت انہوں نے قرنطینہ کیا ہے۔ ان میں کرونا کی معمولی علامتیں ظاہر ہوئی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ویکسینیشن کرائیں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے بیٹے مخدوم زین قریشی کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کا کرونا ٹیسٹ تیسری مرتبہ مثبت آیا ہے۔

مخدوم زین قریشی نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے گھر پہ قرنطینہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکتت عارف علوی بھی 2 بار کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

Tabool ads will show in this div