شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

ملزمان فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، ترجمان پاک فوج

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/01/ISPR.mp4"][/video]

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیس اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ملزمان سیکیورٹی فورسز کیخلاف حملوں اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

Tabool ads will show in this div