مجرمان کی حوالگی سے متعلق وزیرداخلہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

معاہدوں کو جلد حتمی شکل دیکر دستخط کیے جائیں
Jan 18, 2022
فوٹو: ریڈیو پاکستان
فوٹو: ریڈیو پاکستان
[caption id="attachment_2501142" align="alignnone" width="800"]Pakistan - Britain فوٹو: ریڈیو پاکستان[/caption]

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی ملاقات ہوئی جس میں سزا یافتہ شہریوں کی واپسی اور مجرمان کی حوالگی سے متعلق دوطرفہ معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں طے پایا کہ معاہدوں کو جلد حتمی شکل دے کر ان پر دستخط کیے جائیں۔

وزیر داخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر نے اتفاق کیا کہ معاہدے دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہیں، ان سے باہمی تعلقات میں مزید وسعت اور مضبوطی آئے گی۔

ملاقات میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ انتہائی دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہمارا بہترین قیمتی اثاثہ اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں معاون ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی افغانستان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کے انخلا میں معاونت کو قابل ستائش قرار دیا۔

Tabool ads will show in this div