وزیرستان میں آئین کے مطابق محدود کارروائی کررہے ہیں،نثار

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سیکیورٹی ذرائع نے شمالی وزیرستان میں اکيس مئی کی فوجی کارروائی میں پانچ اہم دہشت گرد جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ شمالی وزیرستان میں بھرپور آپریشن کا فیصلہ نہیں ہوا، آئین کے مطابق محدود کارروائی کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 21 مئی کے فضائی حملوں کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد جنگجوؤں میں ازبک کمانڈر ابو احمد ' کمانڈر قانونی ' خود کش حملہ آوروں کا کمانڈر صابر ' کمانڈر گلمند اور کمانڈر جہاد یار شامل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں بھر پور آپریشن کا فیصلہ نہیں ہوا،،فضائی حملے محدود  فوجی کارروائی ہے، جو آئین کے مطابق ہے، دہشت گردی کے کسی بھی واقعہ پر جوابی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل ختم کرنے اور اسلام آباد کی سیکورٹی فوج کے حوالے کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سماء

missiles

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div