فیصل آباد: لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ دست درازی پرنوجوان گرفتار

الائیڈ اسپتال کے گارڈ نے نوجوان پر تشدد بھی کیا

فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں دانت کا علاج کیلئے آنے والے نوجوان نے لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ دست درازی کی، سیکیورٹی گارڈ نے پکڑ کر درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے ڈینٹل وارڈ میں علاج کیلئے آنیوالا نوجوان تاخیر ہونے پر  لیڈی ڈاکٹر سے الجھ پڑا، پہلے گالم گلوچ کی اور پھر درست درازی پر اتر آیا۔

ایم ایس ڈینٹل ڈاکٹر شرجیل کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ نوجوان ایم پی اے کی سفارش پر آیا تھا، سلپ لانے کا کہا تو ہاؤس افسر کے منہ پر ہاتھ لگانے لگا، سیکیورٹی گارڈ اور عملے نے نوجوان کی پٹائی کی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کو کچھ نہیں کہا، میرے دانت میں تکلیف تھی چیک اپ کروانے آیا تھا، سلپ بھی دی مگر میرا علاج نہیں کیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مزید تفتیش کیلئے معاملہ ہراسمنٹ کمیٹی کو سونپ دیا۔

Tabool ads will show in this div