لاہور میں چھریوں کے وار سے خواجہ سرا قتل

قاتل پرانا دوست تھا، پولیس نے گرفتار کرلیا
[caption id="attachment_2207404" align="alignnone" width="900"]Lahore Police فائل فوٹو[/caption]

لاہور میں چھری کے وار کرکے خواجہ سراء کو قتل کردیا گیا، ملزم موقع سے ہی پکڑا گیا جو مقتول کا پرانا دوست ہے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر ایک ساتھی خواجہ سراء کو بھی حراست میں لے لیا۔

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک خواجہ سراء ثناء کو اس کے پرانے دوست نے تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سراء پر حملہ کرنیوالے نوجوان بلال کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ساتھی خواجہ سراء نرگس کو بھی شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ رقم کی لین دین کا لگتا ہے، ملزم سے تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے۔

Tabool ads will show in this div