لڑکا لڑکی تشدد کیس: متاثرہ جوڑے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سماعت 19جنوری تک ملتوی

Usman-Mirza-1-1-1

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ای الیون لڑکا لڑکی تشدد کیس میں متاثرہ جوڑے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

کریں،عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو دونوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

متاثرہ جوڑے کے وکیل نے عدالت کے بتایا کہ متاثرہ لڑکا اور لڑکی شہر سے باہر ہیں جنہیں عدالت پہنچنے میں 3گھنٹے لگ جائیں گے۔

دوران سماعت عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

جج عطاء ربانی نے کہا کہ توقع کر رہا تھا متاثرہ جوڑے نے آج آنا ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ لڑکا اور لڑکی سے رابطہ ہوا وہ شہر سے باہر ہیں، استدعا کی گئی کہ تاریخ دے دیں آئندہ سماعت پر پیش کر دوں گا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ آپکی درخواست آگئی اب لڑکا اور لڑکی کو عدالتی طریقہ کار پر بلا لوں گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Tabool ads will show in this div